ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہزادہ محمد چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

شہزادہ محمد چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

Tue, 30 Aug 2016 16:30:25    S.O. News Service

بیجنگ30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت اور چینی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب کے نائب ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سوموار کے روز عوامی جمہوریہ چین پہنچ گئے۔دارلحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی نائب ولی عہد کا استقبال چینی نائب وزیر خارجہ وان چو اور سعودی عرب میں چین کے سفیر،چینی حکام اور بیجنگ میں سعودی سفارتخانے کے ارکان نے کیا۔ شاہی مہمان چین میں گروپ ٹوئنٹی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے اختتام پر شہزادہ محمد بن سلمان جاپان جائیں گے۔


Share: